پشاور، بے روزگاری و مہنگائی کیخلاف نوجوانوں اور رکشہ یونین کا احتجاج

ویب ڈیسک: ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی سمیت نوکریوں پر پابندی کے خلاف نوجوانوں اور رکشہ یونین نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔
لعل زمان چئیرمین نوجوان موومنٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوکریوں پر پابندی لگا نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں پر پابندی کے اس حکومتی اقدام کے باعث لاکھوں نوجوان اوور ایج ہو رہے ہیں۔
لعل زمان کا احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں لے کر کہاں جائیں۔ حکومت کو چاہئے کہ فی الفور نوکریوں پر سے پابندی ہٹا دے۔
احتجاجی مظاہرہ میں ٹو سٹروک رکشے ضبط کرنے کے خلاف رکشہ یونین نے بھی آواز بلند کی۔
رکشہ یونین صدر امان اللہ نے کہا کہ کاغذات پور ہونے کے باوجود بھی رکشے ضبط کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی رکشے والے پاس کاغذات نہیں، انہیں بے شک ضبط کیا جائے لیکن کاغذات رکھنے والے رکشوں کو ضبط نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار سے زائد رکشے ضبط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے رکشے نہ چھوڑے گئے تو 27 مئی کو مکمل پہہ جام ہڑتال کرینگے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم