10افراد زخمی

دیر بالا : باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی

ویب ڈیسک: دیر بالا میں باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے مختلف علاقوں میں باولے کتوں کی یلغار ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
مختلف علاقوں میں باولے کتوں سے کاٹے سے تین خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی