جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمرود کے علاقے شاہ کس اٹاری میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آصف اور سید بہار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اپنے حجرے کے باہر بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر کھول دیا۔
ان نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وہ دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔
یاد رہے کہ جمرود میں اپنے حجرے کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں میٹروبس سروس تاحال جزوی طور پر بند