مہمند، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج، پشاور باجوڑ روڈ بند

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹرز غلنئی میں مین پشاور باجوڑ شاہراہ پر جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ، بے جا ٹیکسز اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ڈی سی کے ناروا سلوک کے خلاف اختجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اختجاجی مظاہرہ کی قیادت جمعیت علمائے اسلام کے امیر مفتی محمد عارف حقانی کررہے تھے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماوں سمیت لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرے میں اپر مہمند کے ناظم اعلیٰ حافظ تاج ولی ، ناظم اعلیٰ بائزائی بسم اللہ رحیمی وی سیز اور این سیز کے چئرمینز اور کونسلروں نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ہیڈکوارٹرز غلنئی بازار سے بائی پاس روڈ تک اختجاجی واک کیا اور مین پشاور باجوڑ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بلاک رکھا۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات اور مختلف نعرے درج تھے۔
اپر مہمند کے ناظم اعلیٰ حافظ تاج ولی نے مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی مہمند بلدیاتی منتخب نمائندوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی محمد عارف حقانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیارات دے۔ انہوں نے ضلع مہمند میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ بجلی کا پرانا شیڈول بخال کیا جائے ۔
محمد عارف حقانی نے کہا کہ استشنئ کے باجود فاٹا پر ٹیکسز کا نفاذ قطعی منظور نہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، بیرسٹر سیف