لکی مروت، کرم ٹول پلازہ کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں رضوان اللّٰہ نامی ڈرائیور زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے ڈرائیور کا تعلق گوجرانوالہ (پنجاب) سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم