بھارتی انتخابات کا پانچواں راونڈ، 49 نشستوں پر ووٹنگ آج ہوگی

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات کا پانچواں راونڈ آج شروع ہوگا جس میں 49 نشستوں پر ووٹنگ کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی بھی مقابلے کیلئے میدان میں ہیں۔
ان 49 نشستوں پر امیٹھی سے بی جے پی کی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اور مقبوضہ کشمیر کے حلقے بارہ مولہ سے نیشنل کانفرنس کے عمرعبد اللہ شامل ہیں۔
اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ رائے بریلی سے راہول گاندھی کی جیت کے قوی امکانات ہیں جبکہ لکھنؤ سے موجودہ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ لڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی انتخابات کا اگلا مرحلہ 25 مئی کو شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کو مفت کتب فراہم کرنیوالا خیبرپختونخوا بورڈ مالی مشکلات کا شکار