نیب ترامیم کیس، خیبرپختونخوا کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ لائیو کیس ہیئرنگ کی درخواست ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید کوثرعلی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو سٹریم کی جاتی ہیں۔ اس دوران نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران اس بات کو نظر انداز کیا گیا۔ جو صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک ظاہر کرتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  سفاک اسرائیلی فوج نے مسجد اور سکول پر بارود برسادیا، 24فلسطینی شہید