ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے مناسک حج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
سعودی وزات حج و عمرہ کے مطابق رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کئے جائیں گے۔
حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے مناسک حج کی ادائیگی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مناسک حج 14 تا 19 جون کو ادا کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خانمائی میں سکول وین کو حادثہ، 14 طالبعلم زخمی