کوہاٹ، بڑھتی ڈکیتی وارداتوں پر شہری پریشان، پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ بھر میں مسلح ڈکیٹ گروہ سرگرم، دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹا جانے لگا۔ اس بڑھتی ڈکیتی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
ذرائع کے مطابق جرونڈہ ،محلہ بنگش آباد میں ڈکیتی کی ایک اور دلیرانہ واردات رونما ہوئی۔ اس دوران شہری کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو مسلح ڈکیت دن دیہاڑے سرعام اسلحہ کی نوک پر شہری سے موبائل اور نقدی لوٹ لیتے ہیں۔
ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
اس واردات میں متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی ایف آئی آر درج کرنے والے شہریوں کو ہراساں کرتی ہے۔
متاثرہ شیری نے کہا کہ سٹی سرکل میں رہزنی اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام آخری،پاکستان کوکھویامقام واپس دلوائینگے، شہباز شریف