اقوام متحدہ نے 11 جولائی بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی سے منسوب کر دیا

ویب ڈیسک: بوسینا کے مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی جانب سے قراردار منظور کر لی گئی ہے جس میں 11 جولائی عالمی یوم سریبرینیکا قرار دیدیا گیا ہے۔
بوسنیا ہرزیگووینا میں 1995ء میں سرب افواج کے ہاتھوں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم سریبرینیکا نسل کشی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے قرارداد جرمنی اور روانڈا نے امریکا اور دیگر 17 ممالک کے ساتھ پیش کی۔
اس موقع پر قرار داد کے حوالے سے 193 رکن ممالک میں 84 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور ان کے ووٹوں کی سادہ اکثریت کے ساتھ قرارداد منظور ہوئی۔
یاد رہے کہ جولائی 1995 میں سرب افواج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے سریبرینیکا پر حملہ کر کے 8 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدترین انسانی بحران کا شکار،خواتین کی زندگی اجیرن