427f7cd9 a0b9 4a4f 9839 44f8a53b9294

سپریم کورٹ کےجج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کوریا :فیکٹری میں آگ لگنے سے 20ملازمین جھلس کرہلاک

دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم