بنوں، مستقلی و فنڈز منتقلی کے حوالے سے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موق پر مظاہرین نے کہا کہ تین سال سے تنخواہ بند ہے جبکہ سکولوں میں کتب، فرنیچر نہیں، دو ماہ سے بغیر کتاب کے پڑھائی کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جون 2021 میں 18ویں ترمیم کے تحت صوبے کو حوالہ کیا گیا فنڈز واپس وفاق کے حوالے کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2013 تک اساتذہ کو مستقل کیا گیا باقی ماندہ بھی مستقل کئے جائیں اور ماہانہ تنخواہ شروع کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 72 سالہ شخص گرفتار