اداکارہ مومل

اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی مومل کی تمام تصاویر حجاب کے ساتھ ہیں جبکہ وہ مختلف علمائے کرام کے بیانات بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔
ایک پوسٹ پر مداح نے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب واپس آئیں گی تو مومل نے بتایا کہ وہ اب شوبز میں کام نہیں کریں گی۔
26 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے خود غرض سے کیا جبکہ بیچاری قدسیہ اور میرے ہم نشیں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے