ورسک روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر نے اس پر فوری ایکشن لیا۔
یاد رہے کہ ویڈیو میں موجود دونوں ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایس پی کینٹ ٹریفک کو واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ورسک روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر چیف ٹریفک آفیسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں دکھائے جانیوالے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ