فلائنگ کوچ پر آگ

تخت بھائی :سی این جی سٹیشن میں فلائنگ کوچ پر آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر واقع سی این جی سٹیشن میں فلائنگ کوچ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹرز ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پاکر فلائنگ کوچ کو مزید خاکستر ہونے سے بچا لیا۔
خوش قسمتی سے آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن