ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

ویب ڈیسک روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت مغربی ممالک کو مہنگی پڑیگی۔
ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو روس پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کے”سنگین نتائج” ہوں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ روسی سرزمین کے اندر جاکر حملہ کرنے کی بات سنگین معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ کس چیز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ خصوصی طور پر چھوٹے یورپی ممالک کو ۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جب یوکرین حملے کرے گا تو اس کی ذمہ داری ہتھیار ترسیل کرنے والے مغربی ملکوں پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کا یہ اقدام کسی سنگین تنازع یا پھر کسی عالمی تنازعے کی جانب ایک قدم ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا