صوابی، باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں صحت سہولیات کا فقدان

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں صحت سہولیات کا فقدان ہے۔
عوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل کمپلیکس میں سٹی سکین، میموگرافی اور انڈسکوپی مشینیں گزشتہ کئی مہینوں سے خراب پڑی ہیں۔
اہالیان علاقہ نے کہا کہ ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مشینوں کو ٹھیک کرنے کے لیے آرڈر دیا ہے۔ جلد ہی یہ تمام مشینیں ٹھیک ہونگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع