41 ہزار 477 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، 6 انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال پاکستانی مشن 70 ہزار 105 سرکاری عازمین اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔
ذرائع کے مطابق 41ہزار 477 سرکاری عازمینِ حج 170 پروازوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ اگلے دس دنوں میں مزید 28 ہزار 628 عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔
حج کے حوالے سے حرمین میں 2 مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریز 282 ڈاکٹرز اور طبی عملہ طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
گذشتہ 20 دنوں میں مدینہ منورہ میں فوت ہونے والے دو مرد اور دو خواتین سرکاری عازمینِ حج کی جنت البقیع میں تدفین کر دی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت آنے والے 2 مرد عازمینِ بھی وفات پا گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف