پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ اور صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ پارٹی کی مکمل تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اضلاع کے صدور کو ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کی ذمہ دار ہیں، امید ہے ضلعی صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی