عمران خان

عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے، بشری بی بی سے ملاقات اور خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بجھوانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ پمز کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیں گے جبکہ بشریٰ بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں، ملاقات کیلئے درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔
قبل ازیں فاضل عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد