امریکی تاریخ کااولین فیصلہ،جعل سازی پرسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا

ویب ڈیسک: امریکی تاریخ میں کسی سابق صدر کو پہلی بار سزا سنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جعلسازی کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیدیا گیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کرنے پر نیویارک جیوری نے سنائی گئی۔ سزا کا اعلان 11 جولائی کو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ سٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ان الزامات کو جیوری نے درست قرار دیدیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام تھا۔ اداکارہ سے تعلقات چھپانے کیلئے 2016ء کے صدارتی انتخابات کے موقع پر سٹارمی کو رقم بھی دی گئی تھی۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بالکل بے قصور ہوں، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔
فیصلہ کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم آخر تک لڑیں گے، یہ آئین اور قانون کیلئے جنگ ہے جو طویل ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنا دی گئی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ، گرفتاری کا خدشہ