صوابی، الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال کا افتتاح

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں الخدمت فاونڈیشن کے تحت 250 بستروں پر مشتمل جدید طبی سہولیات سے آراستہ الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان، صوباٸی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان اور ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان نے ہسپتال کا افتتاح کیا۔
صوبائی وزیر ایریگیشن عاقب اللہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو فلاحی خدمات اور صوابی میں صحت سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحتِ عامہ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال صوابی کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔
ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان کا کہنا تھا کہ الخدمت کی کاوشیں قابلِ تقلید ہیں اور ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل اور مشکلات کم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن