ویب ڈیسک: جامعہ پشاور میں طلباء آپس میں لجھ پڑے، تصادم کے دوران طلباء کی جانب سے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی کے دیگر طلباء نے بتایا کہ شعبہ اکنامکس کے طلباء ٹور کے دوران آپس میں لڑے تھے اور واپسی پر دوبارہ یونیورسٹی میں دست و گریباں ہوئے۔
طلباء نے مزید بتایا کہ چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلباء کا معمولی بات پر ایک دوسرے سے اختلاف ہوا تھا۔ اس قسم کے واقعات طلباء کی تعلیم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
جامعہ پشاور کے طلباء نے کہا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ایسے واقعات معمول بن جائیں گے۔