چارسدہ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر کی طالباب کا پرنسپل کیخلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر کی طالباب نے پرنسپل کیخلاف مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر طالبات نے ہاتھوں میں مطالبات سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ کالج میں مردوں کا داخلہ بند کیا جائے۔
احتجاج کرتی طالبات نے کہا کہ کالج پرنسپل نے کمروں اور ڑریسنگ روم کی ویڈیوز لیک کی ہیں جبکہ طالبات نے الزام لگایا کہ پرنسپل میک اپ سامان اور دیگر اشیاء غائب کر دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحفظ دیتے ہوئے ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر کی پرنسپل کیخلاف کارروائی کر کے اسے تبدیل کیا جائے۔
طالبات نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئَے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگی۔
دوسری جانب طالبات کے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پرنسپل نے موقف دینے سے انکار کریا۔
ذرائع کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد عمرزئی نے اس مسئلہ کو صوبائی اسمبلی کے فلور پر اٹھائے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں ن کہا کہ واقعے کی عیر جانبدارانہ انکوائری کے لئے بھی کہہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار