فورسز کاآپریشن

پشاور میں فورسز کاآپریشن ،2دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے قصور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کئے گئے ۔
اہلِ علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم