نیب ترامیم

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں ۔
سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ترتیب دیا گیا ہے ۔
پانچ رکنی لارجر بینچ 6 جون کو دن ساڑھے گیارہ بجیحکومت کی طرف سے دائر اپیلیوں پر سماعت کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے عمران خان نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا۔
تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں