دو بچے جاں بحق

چارسدہ میں ٹرالر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار دو بچے جاں بحق ،باپ زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ میں ٹرالر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا ۔
حادثہ رجڑ تخت بھائی روڈ پر پیش آیا جہاں سیمنٹ سے بھرے ٹرالر نے موٹر سائیکل کے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے موقع پر جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 5سالہ اقصیٰ اور تین سالہ محمد علی شامل ہیں ۔
پولیس نے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع