لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اضلاع کی سطح پر خصوصی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا جس نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ اس اہم مسئلے سے نمٹنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی.
ہوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد مجید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، ڈپٹی کمشنرز پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور واپڈا حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے، واجبات کی وصولی، بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے خاتمے کے لئے اضلاع کی سطح پر خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ان کمیٹیوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، واپڈا حکام، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئَے ہونے والے اجلاس میں 20 سال سے واجب الادا بقایاجات 24 ماہ کی آسان قسطوں میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم