ٹانک، پٹرول کی کم ہونے والی قیمت میں ردوبدل پر عوام پریشان

ویب ڈیسک: پٹرول کی کم ہونے والی قیمت میں ردوبدل پر ٹانک کے عوام پریشان، انہوں نے اس حکومتی روش پر تنقید کی بارش کر دی.
ضلع ٹانک کے عوام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ شب وزیر اعظم نے پٹرول فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کمی صرف 4 روپے تک ہے۔
عوامی حلقوں میں اس حوالے سے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت کی جانب سے 15 روپے کمی کا اعلان کیا گیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ کمی صرف 4 روپے فی لیٹر تک ہے۔
حکومت کی اس پالیس پر ٹانک کے غیور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اتنا بڑا جھوٹ بولنے کی توقع نہیں تھی.
یاد رہے کہ پٹرول کی کم ہونے والی قیمت میں ردوبدل پر ٹانک کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد