انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے قائم کوئیک رسپانس ٹیم کو ختم کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے قائم کوئیک رسپانس ٹیم کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کوئیک رسپانس ٹیم کی جانب سے طالبات کے امتحانی مراکز کے دورے مایوس کن اور غیر اخلاقی تھے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کوئیک رسپانس ٹیم کو طالبات کے امتحانی مراکز کے دوروں سے بھی روک دیا گیا۔ کوئیک رسپانس ٹیم کو طالبات کے امتحانی مراکز پر چھاپوں کی شکایات کے بعد ختم کیا گیا۔
انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے قائ٘م کوئیک رسپانس ٹیم کو کسی بھی امتحانی مراکز کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کوئک رسپانس ٹیم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کنٹرولر آف امتحانات کی جانب سے تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا