ریال میڈرڈ

ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 2 صفر سے شکست دی۔
ریال میڈرڈ کے کھلاڑی Dani Carvajal نے 74 ویں اور Vinicius Jr نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔
مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 2-0کی برتری برقرار رہی۔
ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے سپورٹرز نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے اپنے آخری 9یورپی کپ فائنل جیتے ہیں اور پچھلے 11یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6 بار ٹائٹل اپنے نام کیے۔
ریال میڈرڈ نے سب سے زیادہ 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی