مزمل اسلم

ایچ ای سی کا بجٹ کم کرنے سے یونیورسٹیاں دیوالیہ ہو جائیں گی ،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کا بجٹ کم کرنے سے یونیورسٹیاں دیوالیہ ہو جائیں گی ۔
اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 83 ارب روپے سے کم کر کے 32 ارب کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ 203 ارب روپے سے کم کر کے صرف 83 ارب کردیا ہے
مشیر خزانہ نے کہا کہ احسن اقبال تعلیم پر ویسے تو طویل لیکچر دیتے ہیں مگر اب قوم کو اعلی تعلیم سے محروم کرنے پر تلے ہیں بجٹ کم کرنے سے یونیورسٹیاں دیوالیہ ہو جائیں گی ۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹیوں کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنی تھی تو کوئی پروگرام مرتب کرتے اب وقت آگیا ہے یونیورسٹیاں اپنے بجٹ پر پر نظر ثانی کریں ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع