ملزمان گرفتار

صوابی :17سال قبل 6افراد کو قتل کرکے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: صوابی پولیس نے اہم کاررروائی کرتے ہوئے17سال قبل 6افراد کو قتل کرکے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کے مطابق ملزمان نے صرف ایک درخت کاٹنے پر اپنے سگے چچا زاد بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔
ڈی پی او صوابی ہارون رشید کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو با مسلح دھر لیا گیا ۔
ملزمان نے مقتولین کے 40کنال پر کھڑی گندم پر آگ کو بھی آگ لگا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا تھا جبکہ مقتولین کے خاندان کو راضی نامے کے لئے سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے ۔
کارروائی کے دوران ملزمان نصیر محمد ،وزیر محمد اور محمد نواب ساکنان جلسئی کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دو عدد کلاشنکوف اور دو عدد بندوق معہ درجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی حقیقت آشکار