مصدق ملک

مصدق ملک کا تحریک انصاف سے بغاوت چھوڑنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف سے بغاوت چھوڑنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔
عرفان صدیق نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کے اقتدار میں رپورٹ کی تشہیر کیوں نہیں کی؟ آج بھی وقت ہے پی ٹی آئی رپورٹ کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنا کر تسکین کر لے۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم