لاوارث مریض

تحصیل پبی ہسپتال کے سٹاف کی بے حسی ،لاوارث مریض دم توڑ گیا

ویب ڈیسک: تحصیل پبی ہسپتال کے سٹاف کی بے حسی کی وجہ سے لاوارث مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاوارث مریض کو تحصیل پبی ہسپتال لایا گیا جہاں سٹاف نے علاج کی بجائے مریض کو ہسپتال سے باہر رکھ دیا ۔
رات بھر بے یار و مددگار پڑے لاوارث مریض نے ہسپتال کے احاطے میں جان دے دی ۔
پبی ہسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ ہسپتال سٹاف کے انسانیت سوز سلوک کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئی ہے ۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ مریض کو ہم نے پشاور ریفر کرنے کے لئے ریسکیو 1122ایمبولینس کے حوالے کیاتھا ۔
واقعے کی انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ