بریگیڈئر ڈاکٹر ہیلن میری

بریگیڈئر ڈاکٹر ہیلن میری پاک آرمی میں میرٹ کی زندہ مثال بن گئیں

ویب ڈیسک: بریگیڈئر ڈاکٹر ہیلن میی پاک آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال بن گئیں۔
ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں کرنل سے جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا آپ آزاد ہیں، آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو ریاستی امور سے اس کا تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور موقع پر بانی پاکستان نے فرمایا اقلیتوں کو بلاامتیاز ذات پات، رنگ، مذہب یا عقیدہ ہر لحاظ سے پاکستان کا شہری سمجھا جائے گا اور انہیں ان کے تمام حقوق اور مراعات اور شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔
ڈاکٹر ہیلن میری نے کہا کہ پاک آرمی نے قائد کے فرمان کو شعار بنایا، پاک آرمی میں مذہبی، لسانی، اور جنسی تفریق سے قطع نظر فیصلے کئے جاتے ہیں، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری حال ہی میں پاکستان آرمی میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی کرسچن خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس