فضل الرحمن

فضل الرحمن سے جاوید ہاشمی کی ملاقات،حکومت مخالف تحریک پر گفتگو

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک پر گفتگو کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات میں جاوید ہاشمی نے ممکنہ تحریک میں مولانا فضل الرحمان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
اس سے قبل مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو، یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے؟

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید