نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

ایبٹ آباد :سوئمنگ پول میں چھلانگ لگانے والے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو میں سوئمنگ پول میں چھلانگ لگانے والے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ۔
واقعہ ہر نوکے مقام پرپیش آیا جہاں سیف الرحمن نامی نوجوان نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے نوجوان ریڑھی کی ہڈی ٹوٹ گئی جس سے وہ قومہ میں چلا گیا ۔
زخمی نوجوان قومہ کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا ۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا لیکن سوئمنگ پول انتظامیہ کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نا ہو سکی ۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا