افغانستان میں ڈرون حملہ

افغانستان میں ڈرون حملہ، 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ایک کار پر کئے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے فضائی حملے میں ہلاک تمام عسکریت پسند وں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ضرار گروپ سے تھا ۔
ذرائع نے بتایا کہ 12تاریخ بروز ہفتہ صبح 8 بجے گومل ضلع کے تلخ علاقے میں پک اپ گاڑی پر حملہ ہوارپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ٹی ٹی پی کے کمانڈر ضرار گنڈا پور گروپ سے تھا۔
افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ یہ حملہ آور ڈرون کس ملک کا تھا۔
حملہ پاکستان کے نائب وزیر داخلہ محمد خرم آغا کے آخری دورہ کابل اور ان کی طالبان حکام سے ملاقات کے صرف تین دن بعد ہوا ہے۔
اس دورے کے دوران محمد نبی عمری نے پاکستان میں چینی انجینئرز پر حملے کے مجرموں کو گرفتار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
حال ہی میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلام آباد چینی انجینئرز کے معاملے کو بار بار اٹھا کر طالبان اور چین کے درمیان تعلقات کشیدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس