انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے 32اضلاع سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انسدادپولیو مہم 9جون تک جاری رہے گی جبکہ ملک کے 66مخصوص اضلاع میں مہم نو جون تک جاری رہے گی، انسدادپولیو مہم 36 اضلاع میں مکمل اور30میں جزوی چلائی جائے گی۔
انسداد پولیو مہم خیبر پختونخوا کے 32 اضلاع،سندھ کے 16اضلاع، بلوچستان 20 اور پنجاب کے 6 اضلاع میں چلائی جائے گی،افغان پناہ گزین کیمپس اور یوسیز میں مہم چلائی جائے گی۔
ایمر جنسی آپریشن سنٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے14 اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم بروز پیر3 جون سے شروع ہو گئی ہے
تمام والدین سے اپیل کی کہ صوبے میں پولیو کیس کی موجودگی کی وجہ سے والدین اس خصوصی مہم میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے باعث چھ اضلاع میں مہم 8 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مہم کے دوران 20 اضلاع میں مجموعی طور پر 18لاکھ84ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید