عید الاضحی

پاکستان میں عید الاضحی17جون کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک میں ذی الحج کا چاند 7جون کو نظر آنے اور عید الاضحی17جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحی ملک میں17جون بروز پیرکو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
خالد اعجاز مفتی کے مطابق چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر 38منٹ پر ہوگی۔
7جون غروب آفتاب کے وقت عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا، مطلع صاف ہوا تو چاند کی رویت بآسانی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع، وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر