مالاکنڈ یونیورسٹی

طالب علم کی موت :سینکڑوں طلباء کا مالاکنڈ یونیورسٹی کے سامنے دھرنا

ویب ڈیسک: لوئر دیر میںمالاکنڈ یونیورسٹی کے طالب علم موسیٰ خان کی موت پر سینکڑوں طلباء کا یونیورسٹی کے سامنے دھرنا ، سوات چکدرہ روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔
روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
طلباء کے احتجاجی دھرنے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہیں ، مظاہریں نے طالب علم کی موت کا مقدمہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
طلباء کا کہنا تھا کہ موسیٰ خان کو یونیورسٹی انتظامیہ نے رباب رکھنے کی پاداش میں ڈانٹ اورشوکاز نوٹس کرکے ہاسٹل آنے پر پابندی عائد کی تھی جس پر موسیٰ خان شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے ۔
مظاہرین کے مطابق موسیٰ خان کی حادثے میں موت کی سب سے بڑی وجہ بھی ڈپریشن تھی ۔
دوسری جانب مالاکنڈ یونیورسٹی کے سامنے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق