ٹانک، گاؤں پک کے قریب ویٹرنری اسسٹنٹ عارف اغواء

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود گاؤں پک کے قریب ویٹرنری اسسٹنٹ عارف کو اغواء کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے گائے کے علاج معالجے کی بناء پر گاؤں پک ویٹرنری اسسٹنٹ کو بلایا تھا۔ اس دوران جب وہ اپنے گاؤں تجوڑی سے براستہ شاہ عالم گاؤں پک نکلا تو گھر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گھر والوں کی طرف سے بار بار فون کرنے کے جواب میں اغواءکاروں نے کہا کہ ڈاکٹر سویا ہوا ہے۔
ضلع ٹانک کے ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مغوی ویٹرنری اسسٹنٹ کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع