پشاور، سٹی مال گودام روڈ محلہ کالورام کے عوام 2 ماہ سے پانی سے محروم

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور کے سٹی مال گودام روڈ محلہ کالورام کےعوام گزشتہ 2 ماہ سے پانی سے محروم ہیں۔
اس حوالے سے اہالیان علاقہ نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ سے ٹیوب ویل خراب ہے۔ اس شدید گرمی کے موسم میں پانی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ بچوں سمیت بزرگ شہری دوسرے علاقوں سے پانی بھر بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔
اہالیان محلہ کالورام نے حکام کو اس جانب توجہ دے کر عوام کی داد رسی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے