سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں۔
ذرائع کے مطابق 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے 1984 میں اپنے کرکٹ کیریئر کی ابتداء کی۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ اور 356 ون ڈے میچز کھیلے۔ اس دوران 414 انٹرنیشنل ٹیسٹ جبکہ 502 ون ڈے وکٹیں حاصل کیں۔
وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میں مرلی دھرن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 460 میچز میں 916 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ 1992ء ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا.

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید