ویب ڈیسک: حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے دلخراش واقعے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جس کے ساتھ ہی جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال کے ایم ایس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہسپتال کے برن وارڈ میں 7 زخمی زیرعلاج ہیں۔ ان زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
چند روز قبل حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے باعث ہر طرف آگ بھڑک اٹھی تھی اور اسی سے دکان میں موجود دیگر سلینڈر پھٹ گئے۔
یاد رہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے بعد زخمیوںکو مختلف ہسپتالوں میںعلاج معالجہ کی خاطر داخل کرایا گیا تھا ان میں سے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے.
Load/Hide Comments