خیبرپختونخوا سمیت سندھ میں آئل اور گیس کی پیداوار شروع

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا سمیت سندھ میں بھی آئل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے دونوں صوبوں میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی۔
اس حوالے سے آئل اینڈ گیس محکمہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ خام تیل اور 25لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ آئل اینڈ گیس کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 سے یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوارشروع ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا سمیت سندھ میں بھی آئل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس