پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 65 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے بعد فی بیرل آئل 74 اعشاریہ 18 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 43 فیصد کمی کے ساتھ ہی برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78 اعشاریہ 28 ڈالرہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ظاہر ہونے لگے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جون2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید