بھارتی انتخابات، مودی کا دو تہائی اکثریت کا خواب مشکل دکھائی دینے لگا

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جن کے مطابق مودی پر مخالف پینل کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔
بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی سخت نگرانی میں شروع ہوگئی ہے جبکہ اس سلسلے میں 543 نشستوں کے غیرحتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
بھارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد 297 اور کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد 228 نشستوں پر آگے ہے۔
بی جے پی کا دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا خواب ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی لوک سبھا میں حکومت بنانے کےلیے کسی بھی جماعت کو 272 سیٹیں درکار ہیں۔ لیکن مودی نے 400 پار کا نعرہ لگا کر کہا تھا کہ وہ دو تہائی اکثریت والی حکومت بنائیں گے۔
کانگریس اگر 180 نشستیں بھی لے لیتی ہے تو مودی کی دو تہائی اکثریت مشکل ہو جائے گی۔
اتر پردیش میں انڈیا بلاک 44 نشستیں جبکہ این ڈی اے 35 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
مہاراشٹر میں انڈیا بلاک 28 نشستیں لے کر آگے جبکہ این ڈی اے 19 نشستیں لینے میں کامیاب رہی۔
مغربی بنگال میں ایڈیا بلاک 13 نشستیں جبکہ این ڈی اے 15 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
بہار میں این ڈی اے 32 جبکہ انڈیا بلاک محض 8 نشستیں حاصل کرسکی۔
تامل ناڈو میں انڈیا بلاک 38 جبکہ این ڈی اے ایک ہی نشست حاصل کرسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا