توہین عدالت کیس، فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنےسے انکار

ویب ڈیسک: توہین عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنےسے انکار کرتے ہوئے 16صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کی بہتری تھا۔
فیصل واوڈا نے جواب میں استدعا کی ہے کہ عدالت توہین عدالت کے حوالے سے کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے اور نوٹس واپس لیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پیکج پر مولانا کو منانے کی ایک اور کوشش